کوئٹہ میں اب سے کچھ دیر قبل زور دار بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر واقع سائنس کالج کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
دھماکے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جس پر انہوں نے بتایا کہ دھماکہ ایک گاڑی کے قریب پیش آیا، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، پولیس اور ریسکیو کا عملہ دھماکے کے مقام پر موجود اور جائزہ لے رہی ہے۔
زخمیوں کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔