من چلے ہو جائیں ہوشیار۔۔۔ نئے سال کے موقعے پر کونسی سڑکیں بند رہے گی؟ ٹریفک پلان جاری کردیا گیا

image

سال نو کے آغاز سے ایک دن قبل کمشنر کراچی اقبال میمن نے کراچی میں دفعہ 144 نافذ کردی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جبکہ پولیس، رینجرز، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں احساس مقامات پر تعینات کی جائیں گی۔

سال نو کے موقعے پر، شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے، جبکہ سی ویو اور دیگر مقامات پر جانے کیلئے ٹریفک پلان بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ شہری فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف شکایت 15 پر درج کروا سکتے ہیں۔

کراچی کی کونسی سڑکیں بند رہے گی

پولیس کی جانب سے جاری ٹریفک پلان کے مطابق خیابان اتحاد اور پی آئی ڈی سی چوک سے ضیا الدین برج کی جانب جانے والی شاہراہ بند رہے گی۔

پی آئی ڈی سی سے بلاول چورنگی اور بحریہ انڈر پاس جانے والی سڑک بھی بند رہے گی۔

عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے 26 اسٹریٹ جانے والی سڑک بھی ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔

جبکہ شہریوں کو بلاول چورنگی، بوٹ بیسن، ضیا الدین یونیورسٹی سے بائیں جانب کا راستہ اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔ تاہم سی ویو جانے کیلئے دو تلوار سے جانب عبد اللّٰہ شاہ غازی مزار، براستہ ہائپر اسٹار سڑک کھلی رہے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US