اس مہنگائی کے دور میں کسی کی 2 وقت کی روٹی پوری ہو جائے وہی بڑی بات ہے مگر اس دور میں بھی کئی لوگ ایسے ہیں جن کے پاس کئی کئی کھرب موجود ہیں۔
ہوا کچھ یوں ہے کہ بھارتی بزنس مین پیوش جین کے پاس سے 195 کروڑ روپے نقدی، 23 کلو سونا اور 6 کروڑ روپے مالیت کا چندن کا تیل برآمد کیا۔
یہ بزنس مین پیوش جین پرفیوم کے کاروبار سے منسلک ہیں اور بھارتی شہر کانپور کے
رہائشی ہیں۔
بھارتی جی۔ ایس۔ ٹی کے انٹیلی جنس ڈائریکٹر جنرل نے لکھ پتی بزنس مین کی زیر ملکیت مختلف جگہوں پر 120 گھنٹے چھاپے مارے اور کافی بڑی مقدار میں دولت اکٹھی کی۔
یہی نہیں اتنی زیادہ دولت کو گنتی کرنے کیلئے بھارت کے مرکزی بینک سے مشینیں منگوائی گئیں اور پھر 120 گھنٹے دولت گننے کے بعد اسے واپس بھجوا دیا تاہم اب یہ معاملہ عدالت میں چل رہا ہے۔
اور اسپیشل پبلک پرا سیکیوٹر کا کہنا ہے کہ پیوش جین کو ٹیکس چھپانے کے الزام میں 25 کروڑ روپے کی رقم بطور جرمانہ ادا کرنی ہو گی۔
تو دوسری جکانب پیوش جین کے وکیل نے مؤقف اپنایا ہے کہ جرمانے کی 52 کروڑ رقم کی وصولی کے بعد جو رقم بچ جاتی ہے وہ میرے مؤکل کو واپس کی جائے۔
جس پر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ کیس کے فیصلے تک رقم حکومت کے اکاؤنٹ میں رہے گی۔
واضح رہے کہ اب کروڑ پتی بزنس مین کو عدالت 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔