کچرے میں سے اچانک 18 کروڑ روپے کے موبائل نکل آئے ۔۔ کسٹم حکام کی بڑی کارروائی

image
کراچی میں کسٹم حکام نے بروقت اور بڑی کاروائی کرتے ہوئے گذشتہ شام 18 کروڑ روپے کے مہنگے موبائل اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔ لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان موبائلوں اور بوتلوں کو کس نے کچرے میں چھپایا تھا۔ جوں ہی کسٹم حکام کو اس کی اطلاع ملی، جائے وقوعہ پر پہنچ کر انہوں نے 18 کروڑ کا یہ سامان برآمد کیا۔ چونکہ چوری اور سمگل شدہ مال لایا گیا تھا۔ اس لیے کسٹم حکام کی جانب سے ان تمام تر چیزوں پر بلڈوزر پھیر دیا گیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US