آج کل آپ نے سوشل میڈیا پر اسی ویڈیوز ضرور دیکھی ہوگی۔ جس میں مرغی کے انڈوں کے پودوں کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے۔ ویڈیو میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ انڈوں کا کھیت ہے اور اب مرغی کے انڈوں کو اُگایا بھی جاسکتا ہے۔ آج ہم آپ کو وائرل ہونے والی ان ویڈیو کی حقیقت کے بارے میں بتائیں گے۔
دراصل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے ویڈیوز میں انڈوں کے پودوں کے متعلق بتائی جانے والی تمام معلومات غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ ایک ویڈیو میں سفید رنگ کے انڈے نما چیز کو دکھایا جارہا ہے دراصل وہ سفید بینگن ہیں۔
البتہ اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں اوپر موجود ویڈیو میں انڈوں کو توڑ کر بھی دکھایا گیا ہے تو اس میں جھوٹ کیسا؟ ویڈیو میں دکھائی گئے انڈے، اصل ضرور ہیں مگر انہیں اُگایا نہیں گیا، بلکہ ایک اور ویڈیو میں دکھائی دیے جانا والا کھیت اصل میں کدو کا کھیت ہے، کیونکہ کھیت میں کدو کی بیلیں موجود ہیں، جن پر مرغی کے انڈوں کو بڑی مہارت کے ساتھ کسی ایلفی یا کوئی چپکنے والی چیز کے ذریعے چسپاں کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر موجود جھوٹی اور بے بنیاد ویڈیوز سے بچنے کی کوشش کی جائے۔