شادی کو کچھ ہی دن ہوئے تھے ۔۔ ڈکیتوں کی فائرنگ سے 2 نوجوان مزدور جاں بحق

image
کراچی کے علاقے سپرہائی وے کے قریب ٹیچر ہاؤسنگ سوسائٹی میں 22 سال اور 25 سالہ نوجوان ڈکتیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں نوجوان پیشے کے اعتبار سے مزدور تھے۔ اور ان کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق کراچی سپرہائی وے پر جمالی پل کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان مزدور جاں بحق ہوگئے۔ جن کی شناخت 25 سالہ ممتاز اور 22 سالہ سلمان علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے پاس نئی 125 موٹر سائیکل تھی۔ فائرنگ سے بچ جانے والے تیسرے نوجوان عبدالرشید نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ ہم سب پینٹنگ کا کام مکمل کرنے کے بعد غازی گوٹھ سے واپس آرہے تھے کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مشتبہ افراد نے ہمیں گھیر لیا۔ سچل پولیس اسٹیشن میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ڈکیت چوری کرکے بھاگ رہے تھے ان کو لگا کہ ہم ان کا پیچھا کر رہے ہیں جبکہ ہم نے صرف اپنی گاڑی روکی تھی کچھ سامان لینے کے لیے۔ مگر دونوں مقتولین فائرنگ کی نظر ہوگئے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US