پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی اور آڈیونک کے درمیان اسپانسرشپ پارٹنرشپ پر دستخط

image

پی ایس ایل سیون میں آڈیونک پشاور زلمی کا آفیشل ساؤنڈ پارٹنر ہوگا۔

پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی اور آڈیونک کے درمیان اسپانسرشپ پارٹنرشپ پر دستخط ہوگئے ۔پی ایس ایل سیون میں آڈیونک پشاور زلمی کا آفیشل ساؤنڈ پارٹنر ہوگا۔

کراچی میں منعقدہ تقریب میں سی ای او ڈینی ٹیکنالوجیز محمد نعیم اور پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے پارٹنرشپ پر دستخط کیے ۔ پشاور زلمی کے اسٹار کرکٹرز کامران اکمل، حسین طلعت اور عثمان قادر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈینی ٹیکنالوجیز کے چیرمین عبد الروف ، سی او او محمد محفوظ اور ہیڈ آف مارکیٹنگ محمد حسیب اقبال بھی موجود تھے۔

وہاب ریاض اور نوشیروان آفندی نے کہا کہ آڈیونک کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ،ڈینی ٹیکنالوجیز کے چیرمین عبد الروف نے کہا کہ پشاور زلمی کے ساتھ پارٹنرشپ پر خوشی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US