پوری دنیا کو اس وقت مہنگائی کی لہر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے غریب ملکوں سے تعلق رکھنے والے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ بھارت میں جھاڑکنڈ کی ریاست کے وزیرِ اعلیٰ نے غریب شہریوں کو مجبوری سمجھتے ہوئے تعریف کے قابل قدم اٹھا لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعلیٰ ہیمنت سوزن کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل چلانے والوں کے لئے 26 جنوری تک پیٹرول کی قیمتیں 25 فیصد کم کی جارہی ہیں۔ یہ سہولت ہر راشن کارڈ رکھنے والے موٹر سائیکل سوار کو دی جائے گی اور ہر لیٹر کے حساب سے سبسڈی کے پیسے اس کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردیے جائیں گے۔
ہیمنت سوزان کا کہنا ہے کہ غریب لوگ اس مہنگائی میں زندگی کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں رہے یہاں تک کہ پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل بھی نہیں چلا پارہے۔