پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف پھیل گیا

image

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ جبکہ زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

جن شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں مینگورہ، مالاکنڈ ڈویژن، بٹگرام، مانسہرہ اورہزارہ ڈویژن کے دیگر اضلاع بھی شامل ہیں۔ جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا بارڈر تھا۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 180 کلو میٹر تھی۔ تاہم زلزلے سے کسی جانی ومالی نقصان کو کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کے 23 اور 24 دسمبر کو خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US