گیس نہیں آرہی تو پمپ لگا لیا۔۔ لیکن کیا اس کے استعمال سے ہونے والے نقصانات جانتے ہیں؟ جانیں اس کے بل کو کم کرنے کا طریقہ

image

سردی کے موسم میں جہاں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور گیس میں پریشر کی کمی سے شہری تنگ آئے ہوئے ہیں وہیں انھوں نے گیس کے پریشر کو بڑھانے کے لئے گیس پریشر مشین کا استعمال بھی شروع کردیا ہے۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس کا استعمال کتنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اس کے کیا کیا نقصانات ہیں۔

گیس کا بل بڑھ جاتا ہے

جب اس مشین کے زریعے گیس کا پریشر بڑھتا ہے تو گیس زیادہ آتی ہے اس وجہ سے گیس کا بل بھی پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

بجلی کا بل بھی زیادہ آتا ہے

چونکہ گیس کا دباؤ مصنوعی طریقے سے بڑھانے والی یہ مشین الیکٹرانک ہے اس لئے اس کے استعمال سے بجلی کا بل بھی زیادہ آتا ہے کیونکہ یہ کام کرنے کے لئے کافی بجلی کھینچتی ہے۔

مشین پھٹ سکتی ہے

مصنوعی طریقے سے پائپ سے گیس کھینچنے کے دوران مشین کے حصوں میں گیس بھر جاتی ہے اس وجہ سے اس کے استعمال کو خطرے سے خالی قرار نہیں دیا جاسکتا۔ دورانِ استعمال اس مشین کا پھٹنا کوئی تعجب کی بات نہیں اور اس سے انسانی جان ضائع ہونے کا بھی اندیشہ ہوتا ہے۔

جرم ہے

کسی بھی مصنوئی طریقے سے ملکی وسائل کو بڑھا کر وصول کرنا جرم ہے چاہے وہ پانی کی موٹر کے زریعے پانی کھینچنا ہو یا پھر گیس پریشر کی مشین سے زیادہ گیس وصول کرنا۔ اس مشین کے استعمال سے سوئی گیس کا میٹر بہت تیزی سے چلتا ہے جس سے یہ پتہ چلانا کوئی مشکل کام نہیں ہے جس پر جرمانے کے ساتھ سزا بھی ہوسکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US