پاکستان میں نیا سال شروع ہونے ہی والا ہے اور حکومت کی جانب سے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے بڑھائے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 95 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان بھر میں کردیا جائے گا۔