سال 2021 سے کچھ ایسے وائرل لمحات ہم آپ کے سامنے پیش کرنے جا رہے ہیں جس سے پورے سال کی یادیں ایک مرتبہ پھر تازہ ہوجائیں گی۔
٭ منیجر کا مذاق اُڑایا:
سال 2021 کا آغاز ہوا تو کچھ روز بعد اسلام آباد کے ایک ہوٹل کی 2 خواتین اپنے منیجر سے بات کررہی تھیں جس پر دونوں خواتین نے ان سے انگریزی میں اپنا تعارف کروانے کا کہا تو منیجر انگریزی زبان میں ٹھیک طرح بات نہیں کر پائے۔ جس پر خواتین کی جانب سے منیجر کا خوب مزاق بنایا گیا۔ یہ واقعہ ٓ پوری دنیا میں وائرل ہوا اور لوگ آج بھی ان خواتین کو مذاق اڑانے پر تنقید کرتے ہیں۔
٭ شفقت محمود:
وزیرِ تعلیم شفقت محمود کو بچوں کا وزیرِ اعظم کہا جانے لگا کیونکہ انہوں نے امتحانات ملتوی کردیے تھے اور چھٹیاں دے دی تھیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی شہرت کے چرچے آج بھی عام ہیں۔
٭ پاوری گرل:
پاوری گرل کی ویڈیو یہ میں ہوں، یہ میرے دوست اور یہاں پاوری ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو کو اتنی شہرت ملی کی بھارتی اور انگریز اداکار بھی اسٹائل کو کاپی کرنے لگے۔ یہ سال 2021 کی سب سے زیادہ وائرل ترین ویڈیو تھی۔
٭ یونیورسٹی میں پرپوز کرنے کا معاملہ:
لاہور یونیورسٹی میں کھلے عام لڑکی نے لڑکے سے محبت کا اظہار کیا جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا جس پر ان کو جامعہ سے نکالا گیا، پھر مشہور ہوا کہ شاید کرلی اور ان کو جامعہ میں دوبارہ پڑھنے کی اجازت ملی البتہ دونوں کی شادی ہو ہی نہیں سکتی کیونکہ لڑکے کے گھر والے اس لڑکی کو قبول نہیں کرتے۔
٭ رسوڑے میں کون تھا؟
ایک بھارتی ڈرامے کی ویڈیو کلپ بہت مشہور ہوئی جس پر ریپ گانے بھی بنائے گئے۔ ساتھ نبھانا ساتھیا ڈرامے سے کوکیلا مودی کے بول رسوڑے میں کون تھا اب ایک میم ہی نہیں بلکہ ایک گانا بھی بن گیا ہے۔
٭ مینارِ پاکستان واقعہ:
مینارِ پاکستان پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کے ساتھ ہونے والے واقعے نے پوری قوم کے سر شرم سے جھکائے تو وہیں حقیقت سامنے آنے پر اقرارالحسن نے سب سے معافی بھی مانگی۔
٭ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر:
ہانیہ عامر اور عاصم اظہر پر بھی خوب میمز بنے کہ یہ کیا سے کیا ہوگیا دیکھتے دیکھتے۔ دونوں جدا ہوگئے۔ پہلے ہمیشہ ساتھ رہتے تھے۔ ہانیہ نے عاصم کو چھوڑ دیا وغیرہ ۔۔
٭ میں شادی نہیں کروں گی ۔۔
ملالہ یوسف زئی کا شادی سے متعلق بیان:''
مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں؟ اگر آپ کسی کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو شادی کے کاغذات پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ یہ ایک پارٹنرشپ کیوں نہیں ہو سکتی۔
''
اور پھر ان کا عصر ملک سے شادی کرنے پاکستانی میمز کی دنیا میں ہنگامہ برپا کر گیا۔
٭ فیصل قریشی کا لائیو شو پر ٹک ٹاکر کو ڈانٹنا:
فیصل قریشی نے بول ٹی وی شو کے لائیو پروگرام میں ایک لڑکی کو خوب ڈانٹا اور کہا کہ یہ کہاں سے جاہل لوگوں کو اٹھا کر لے آتے ہیں۔ یہ بھی بہت وائرل ہوا۔
٭ ندا یاسر کی فارمولا کار :
ندا یاسر کے مارننگ شو کا ایک پرانا ویڈیو کلپ ستمبر میں وائرل ہوا تھا جس میں ندا نے فارمولا 1 ریسنگ کار بنانے والے یونیورسٹی کے طلبہ سے کچھ سوالات کیے ۔ چونکہ
ندا کو فارمولا کار کے بارے میں معلومات نہیں تھی جس کی وجہ سے ندا کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور میمز بھی وائرل ہوئے۔
٭ پاکستان نے انڈیا کو ہرایا
جب پاکستان نے انڈیا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں ہرایا تو ہر جگہ اکشے کمار اور دیگر بھارتی اداکاروں اور کرکٹرز کی تصاویر پر میمز بنائی گئیں۔ یہ سال کے سب سے بہترین لمحات تھے۔