30 سے زائد قبروں کو توڑ دیا گیا ۔۔ باقی تمام قبروں کو چھوڑ کر صرف مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی کیوں کی گئی؟

image

انسان کبھی یہ برداشت کر سکتا ہے کہ باس کے پیارے کو کئی برا بھلا کہے، نہیں بالکل نہیں۔ لیکن اب ایک ایسا واقعہ سامنے آ رہا ہے۔

جس میں ہم واضح دیکھ سکتے ہیں کہ جرمنی کے علاقے زاؤرلینڈ کے مقامی قبرستان میں مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی کی گئی۔

یہ بے حرمتی قبرستان کے اس حصے میں کی گئی ہے جہاں مسلمانوں کی قبروں کیلئے کچھ جگہ مختص ہے۔ تقریباََ 30 قبروں کی بے حرمتی کرتے ہوئے انہیں توڑ پھوڑ کی گئی یہی نہیں قبروں پر لگے نام والے کتبے والے بھی گرا دیے۔

اس افسوسناک واقعے پر زاؤلینڈ کی مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کی درجنوں قبروں کیساتھ یہ سلوک شہر کے مرکزی قبرستان میں کیا گیا لیکن یہ عمل بالکل غلظ ہے۔

تاہم اب تک اس واقعے کی کوئی تفصیلات حاصل نہیں ہو سکیں کہ یہ واقعہ کس نے کیا اور کیوں کیا جبکہ پولیس اپنی تحقیقات کی جاری رکھے ہوئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US