گذشتہ روز کراچی کی ایک فیکٹری میں چار ملازم ٹینک صاف کرنے کے دوران دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔
اکثر اس حوالے سے سننے میں آچکا ہے کہ فیکٹری مالکان غریب مزدوروں کو بنا کسی حفاظتی آلات کے گہرے ٹینکوں کے اندر صفائی کرنے بھیج دیتے ہیں جس سے نتیجتا ان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔
اب ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ کراچی کی ایک نجی فیکٹری میں پیش آیا ہے۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق چوکنڈی اسٹاپ کے قریب فیکٹری میں ٹینک کی صفائی کے دوران 4 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق حادثہ گارمنٹس فیکٹری میں پیش آیا ہے، ہلاک ہونے والے مزدوروں میں سپروائزر بھی شامل ہے۔