کراچی میں آج کس وقت تیز بارش ہوسکتی ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی نے شہریوں کو الرٹ کر دیا

image

ملک اس وقت جاڑے کی لپیٹ میں ہے اور بارشوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی ہے اور آسمان پر کالے بادلوں نے ڈیرا قائم کر لیا ہے۔ اسی حوالے سے محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک مرتبہ پھر تیز بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات کے وقت شہر قائد میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج شہر کا موسم ابر آلود رہے گا جبکہ شام سے بوندا باندی، ہلکی اورمعتدل بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب شہر میں آج رات کوتیز بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں آج رات تیز بارش ہوسکتی ہے جس کے بعد کل جمعے کی صبح مغربی ہواؤں کا سلسلہ سندھ سے نکل جانے کی توقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US