بچپن سے جہاز اڑانے کا خواب تھا، مگر ۔۔ منچلے نے بچپن کے خواب کو پورا کرنے کے لیے کرین سے جہاز اڑا لیا، دیکھیے

image

ہم میں سے بہت سے ایسے لوگ ہوں گے جو کہ کر کچھ رہے ہیں لیکن کرنا کچھ اور ہی چاہتے تھے۔ کچھ ہوتے ہیں جو کہ اپنے خواب کو پورا ضرور کرتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک ایکسکویٹر کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ کھدائی کرنے کے بجائے کچھ اور ہی کر رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منچلا ڈرائیور ایکسکویٹرکی مدد سے کباڑ کے لیے بھیجا گیا ہوائی جہاز اڑا رہا ہے۔

یہ سننے میں حیرت ہوتی ہے مگر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایکسکویٹر جہاز کو گھما رہا ہے۔ شاید ڈرائیور کو جہاز اڑانا پسند تھا، لیکن خواہش پوری نہیں ہو سکی ہوگی، تب ہی اب اس طرح اپنا خواب پورا کر رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US