عمران خان کی بہن پہاڑی علاقے میں بڑی مشکل میں پھنس گئیں، پاک فوج سے مدد طلب کر لی گئی

image

وزیراعظم عمران خان کی بہن علہمہ خان بڑی مشکل میں پھنس گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق علیمہ خان چترال کے علاقے گولن کے گلیشیئرز میں سیر و تفریح کیلئے گئیں تھیں۔

تاہم اب وہاں گلیشیئرز پگھلنے اور سیلاب کی وجہ سے پھنس گئی ہیں اب انہیں ریسکیو کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر چترال کے مطابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جان بچانے کیلئے پاک فوج سے مدد طلب کر لی گئی ہے اور جیسے ہی پاک فوج کا ہیلی کاپتڑ آجائے گا۔

تو انکو ریسکیو کر لیا جائے گا۔ ریسکیو میں اس لیے بھی تاخیر ہو رہی ہے کیونکہ گلیشیئرز پگھلنے کی وجہ سے زمینی را بطہ منقطع ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ اب وہاں علیمہ خان کس حال میں موجود ہیں اس حوالے سے ابھی تک مزید اطلاعات سامنے نہیں آ سکیں ہیں تاہم اس حوالے وزیراعظم عمران خان کا بھی کوئی بیان ابھی تک سامنے نہیں آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US