ویسے تو تبت کی تمام کریمیں لوگوں میں بہت مقبول ہیں اور کچھ کریمیں مختلف انداز سے استعمال کی جائیں تو ان کے کئی فائدے سامنے آتے ہیں۔ لیکن آج ہم کو تبت پومیڈ کے بارے میں بتانے جارہے ہیں
کیا آپ جانتے ہیں یہ کریم بالوں پر استعمال کی جاتی ہے؟
عام طور پر یہ کریم بھی ہونٹ اور جسم پر لگائ جاتی ہے لیکن حیرت انگیز طور پر یہ کریم ان حصوں کے بجائے سر کی جلد اور بالوں کے لئے بنی ہے۔
استعمال کا طریقہ
اسے لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ اسے تیل کی طرح نہانے سے کچھ دیر پہلے سر میں اچھی طرح لگا کر بال دھوئے جائیں یا پھر شیمپو کے بعد کنڈیشنز کی جگہ تھوڑی مقدار میں یہ کریم سر پہ لگا کے پھر سادے پانی سے بال دھو لیے جائیں۔
بال صحت مند، بنائیں کوئی بھی اسٹائل
تبت پومیڈ کو بالوں میں لگانے سے بالوں کی خشکی ختم اور بال نرم ملائم اور چمکدار ہوجاتے ہیں۔ اس کریم کے استعمال سے بال اتنے صحت مند ہوجاتے ہیں کہ ہر قسم کا اسٹائل بنایا جاسکتا ہے۔