پشاور میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیداٸش

image

کسی بھی گھر میں بچے کی پیداٸش کا ہونا والدین سمیت تمام اہلخانہ کے لیے بہت خوشی کا موقع ہوتا ہے لیکن اگر ایک ہی گھر میں بیک وقت 6 بچوں کی پیداٸش ہو تو خوشی مزید دوگنی ہوجاتی ہے۔ یہی خوشی پشاور کے ایک گھر میں آٸی ہے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے گائنی وارڈ میں مہمند کی رہائشی ایک عورت کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی آمد ہوئی ہے جس میں 5 بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم کے مطابق مہمند کے رہائشی شخص کی بیوی کو زچگی کے لیے اسپتال منتقل کرایا گیا جہاں خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ہے اور سب ہی بچے صحتمند ہیں۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ بچوں کی پیدائش گائنی سی وارڈ کی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہوئی جبکہ نومولود بچوں کو اس وقت نرسری وارڈ میں داخل کیا گیا ہے تاکہ ان کی صحت سے متعلق تمام تر معلومات حاصل کی جاسکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US