شادی کی تقاریب ایک ایسا موقع ہوتا ہے جس میں صرف خوشی ہی ہوتی ہے، کوئی بھی منفی طور پر سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔ لیکن ایسے موقعے شادی بیاہ کی تقریبات کی رونقوں کو بے رونق کر جاتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
راولپنڈی کے ایک شادی ہال میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں شادی ہال کی لفٹ گرنے سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا جبکہ متعددد زخمی بھی ہو گئے۔
افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شادی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک ایک زور دار دھماکہ جیسی آواز نے شادی میں موجود لوگوں کو حیرت زدہ کر دیا تھا۔ اور پھر چیخ و پکار کی آواز میں شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل ہو گئی۔
دوسری جانب لواحقین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ شادی کی تقریب میں تاخیر ہو گئی تھی جس کی وجہ سے انتظامیہ ہال بند کرنے کے لیے زور ڈال رہی تھی، اور پھر آخری حربہ کے طور پر لائٹ بند کر دی، جس کے باعث لفٹ گر گئی۔
پولیس کی جانب سے ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ لفٹ گرنے کی وجہ سے ایک شخص جاںبحق ہوا جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔