میں نے خود اپنے شوہر کی شادی کروائی.. شوہر کی دوسری شادی کروانے والی عورت کون ہے؟ جانئیے ایسی عورت کی کہانی جو اپنی سوتن کے ساتھ خوشی سے رہنے کو تیار ہے

image

"میں نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کروائی کیوں کہ میں خود پڑھ بھی رہی تھی اور بیماری کی وجہ سے شوہر کا خیال نہیں رکھ پارہی تھی اس لئے میں نے سوچا کسی کی حق تلفی نہ کروں اور ان کی دوسری شادی خود کروادی"

یہ کہنا ہے اسٹرانگ عظمیٰ کا جنھوں نے اپنے شوہر کی دوسری شادی خود کروائی کیوں کہ وہ بیمار تھیں اور انھیں ایک ایسی لڑکی چاہیے تھی جو ان کے شوہر کا خیال رکھ سکے۔

اسٹرانگ عظمیٰ نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر ان سے 8 سال چھوٹے ہیں اور ان کی دوسری بیگم جو ان کی چچازاد ہیں وہ ان کے شوہر سے 8 سال چھوٹی ہیں۔

بیٹا شہ بالا بنا ہوا تھا

عظمیٰ خود بھی ایک یوٹیوب چینل چلاتی ہیں اور مختلف لوگوں کے انٹرویوز لیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے بچپن کے بعد اپنی چچازاد کو نہیں دیکھا تھا لیکن اب شادی کے بعد انھوں نے خود اپنی سوتن کا ہاتھ اپنے شوہر کے ہاتھ میں دیا ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔ عظمیٰ اور ان کے شوہر کا ایک بیٹا بھی ہے جو اپنے والد کی دوسری شادی میں شہ بالا بنا ہوا تھا۔

دونوں بیویوں کو خوش رکھنا چاہتا ہوں

عظمیٰ نے اپنے شوہر کی دوسری شادی میں خود بھی دلہن جیسا لباس پہنا تھا اور کافی خوش نظر آرہی تھیں ان کے شوہر کا کہنا ہے کہ وہ عظمیٰ جیسی بیوی پاکر بہت خوش ہیں اور کوشش کریں گے کہ دونوں بیویوں کو ہمیشہ خوش رکھیں


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US