کراچی میں جب کبھی کوئی میلہ لگتا ہے یا کوئی ایونٹ ہوتا ہے تو لوگ جوگ در جوگ تفریح کی غرض سے آتے چاہے اس کے لیے انہیں پیسے ہی کیوں نا دینے پڑیں۔ لیکن کچھ اچھا وقت بتانے کے لیے شہری کچھ بھی کرنے کو تیار ہوتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو گرین لائن بس سے متعلق بتائیں گے۔
2021 کے آخری مہینوں میں چلنے والی گرین لائن نہ صرف مسافروں کی توجہ حاصل کر رہی ہے بلکہ کراچی والوں کو بھی اپنی طرف مائل کر رہی ہے۔
ایک اندازے کے مطابق گرین لائن کے شروعاتی دو ہفتوں میں تقریبا 81000 لوگوں کی جانب سے سفر کیا گیا تھا، جس میں مسافروں کے ساتھ ساتھ منچلے بھی شامل تھے۔
گرین لائن بس سروس کراچی کی تاریخ کا ایک ایسا پراجیکٹ ہے جو کہ اپنی نوعیت کا منفرد اور دلچسپ پراجیکٹ ہے۔
اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری کتنی بڑی تعداد میں اس بس سروس کو اہمیت دے رہے ہیں، لمبی لمبی لائنوں میں خواتین، بچے، بوڑھے اور جوان سب شامل ہیں جبکہ ہر آتی بس پہلے سے زیادہ کھچا کھچ بھری ہوتی ہے۔
ان میں ایسے بھی شہری موجود ہیں جو کہ نمائش چورنگی پر اپنی بائیک پارک کرتے ہیں اور پھر فیملی کے ساتھ گرین کا سفر کرتے ہیں محض تفریح کی غرض سے، جس سے کراچی کی سیر بھی ہو جاتی ہے اور چھٹی کا دن بھی فیملی کے ساتھ اچھا گزرتا ہے۔