کراچی کے علاقے کریم آباد کے ہوٹل میں 30 افراد کو ایک ساتھ لوٹ لیا گیا

image

کراچی میں جیسے جیسے دن گزرتے جا رہے ہیں، ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے کہ ڈکیتی کا موسم ہی آ گیا ہو۔ اس سب میں پولیس بھی خاموش تماشائی کا کردار نبھا رہی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

کراچی کے علاقے کریم آباد میں مکہ ہوٹل میں بیٹھے شہری گن پوائنٹ پر کھلے عام اپنی قیمتی چیزوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، 30 سے زائد شہری بیک وقت ڈکیتی کا شکار ہوئے۔

شہری چائے کے ہوٹل پر کچھ لمحات بتانے آئے تھے، کہ اسی دوران ڈاکوؤں کا ایک گینگ بھی وہاں پہنچ گیا جس نے تمام افراد کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی اور شہریوں سے موبائل فونز اور نقد چھیننا شروع کر دی۔

اس لوٹ مار کے دوران کئی شہری ڈکیتوں سے التجا بھی کرتے رہے کہ ان کی ساری جمع پونجی اس موبائل پر لگا دی ہے، تو کوئی شناختی کارڈ واپس کرنے کی التجا کرتا رہا۔

مگر بے حس اور پتھر دل ڈکیتوں کو زرا رحم نہیں آیا۔ 10 سے 15 منٹ کی اس واردات میں ملزمان اطمینان کے ساتھ اپنے مقصد میں کامیاب ہوتے رہے جبکہ پولیس موقع پر اس وقت پہنچی جب ڈکیت فرار ہو چکے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US