گھر کی دہلیز پر کھڑی لڑکیوں کو ڈاکوٶں نے لوٹ لیا، ویڈیو وائرل

image

شہر کراچی میں ڈاکوؤں نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ آئے روز شہر میں ڈکیتی کی وارداتیں ہورہی ہیں اور لوگوں کے گھروں کی دہلیزوں پر انہیں لوٹا جانے لگا ہے۔

اب ایسی ہی ایک سوشل میڈیا پر وائرل آرہی جس میں کسی آدمی کو نہیں بلکہ لڑکیوں کو لوٹ لیا گیا ہے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

ڈکیتی کی واردات کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں پیش آئی۔ جہاں ایک ڈاکو بائیک سے اترا اور دو لڑکیوں کو ان کی گھر کی دہلیز پراسلحہ کے زور پر قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا۔

خبر کے مطابق شہر قائد میں کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 3 میں صبح سویرے یہ واقعہ پیش آیا جہاں گھر کی دہلیز پر کھڑی لڑکیوں سے اسلحہ کے زور پر قیمتی موبائل فون چھین لیے گئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم اسلحہ دکھا کر خواتین سے موبائل فونز اورہینڈ بیگ لے لیتا ہے،اور چند سیکنڈ میں سامان لے کر ساتھ کے ساتھ موٹر سائیکل پر فرارہوجاتا ہے۔

ویڈیو دیکھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US