بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں سے حیرت انگیز خبریں کافی بڑی تعداد میں موصول ہوتی ہیں، یہ خبریں سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہوتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی واقعہ سے متعلق بتائیں گے جس میں ایک دلہن نے دلہے کے تھپڑ مارنے پر شادی سے انکار کر دیا۔
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شادی کی تقریب اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بن گئی جب دلہے نے دلہن کو سرعام تھپڑ مار دیا۔ عام طور پر شادی کی تقریب دلہا اور دلہن کے لیے ایک ایسا موقع ہوتا ہے جس میں دونوں سب کی توجہ حاصل کرلیتے ہیں۔
تامل ناڈو کی اس شادی میں بھی دلہا اور دلہن نے توجہ حاصل کی مگر مختلف طور سے۔ دراصل ہوا کچھ یوں کہ شادی کی تقریب کے دوران دلہن اور اس کا کزن ایک ساتھ ناچ رہے تھے، یہ منظر دلہے میاں سے ہضم نہیں ہو پا رہا تھا، اسے بالکل ایسا ہی محسوس ہو رہیا تھا کہ بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ۔
ظاہر ہے شادی میری ہو رہی ہے اور میری ہی بیوی کے ساتھ ڈانس کوئی اور۔ بس پھر کیا تھا دلہے میاں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ، دلہن کے پاس گئے اور دلہن کو رکھ کر تھپڑ جڑ دیا۔
محفل میں تھپڑ کی آواز اتنی زور دار تھی کہ سب متوجہ ہو گئے۔ یوں اس طرح اپنی بے عزتی محسوس ہوتا دیکھ دلہن نے بھی دلہے سے کے ساتھ شادی سے انکار کر دیا اور محفل ہی میں موجود کسی دوسرے لڑکے سے شادی کر لی۔
دوسری جانب دلہے میاں نے بھی دلہن اور گھر والوں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا اور مطالبہ کیا کہ شادی پر 7 لاکھ کا خرچہ ہوا ہے، وہ ادا کیا جائے۔