یہ تصویریں ایک بار میں سمجھ نہیں آنے والیں ۔۔ اگر آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ دھوکہ نہیں کھا سکتے تو یہ تصاویر یقیناً آپ کو غلط ثابت کردیں گی

image

بعض تصاویر نظر کو دھوکہ دیتی ہیں جن کو انسان ایک بار میں سمجھ نہیں پاتا۔ انٹرنیٹ پر اس طرح کی تصویروں کی بھرمار ہے جسے لوگ دیکھتے ہیں اور سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

آج ہماری ویب ڈاٹ کام مزید دلچسپ و عجیب تصاویر لے کر حاضر ہوی ہے جو صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بننے والی ہیں تو چلیئے نظر ڈالتے ہیں ان تصویروں پر۔

1- کھانے کی چیز میں پالتو جانور کی شکل

کبھی کبھار کھانے کی اشیاء میں کسی نہ کسی شے کی شکل دکھائی دیتی ہے جسے دیکھ کر ہم حیرت کا اظہار کرتے ہیں۔ اوپر موجود تصویر میں بھی کچھ ایسا ہی دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک روٹی کی شکل میں پالتو کتے کی شکل معلوم ہو رہی ہے جس نےدیکھنے والوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

2- ماچس یا مائیک؟

اس تصویر نے دیکھ کر ہی پریشان ہی کر دیا ہے۔ یہ وہ تصویر ہے جسے 2 بار دیکھنے کی ضرورت پڑی ہے۔ پہلی بار دیکھنے میں یوں محسوس ہوا جیسے یہ کوئی مائیک ہو لیکن غور سے دیکھنے کے بعد سمجھ آیا کہ یہ تو ایک ماچس کی تیلی ہے جس کی شکل بالکل ایک مائیک کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

3- دو دھڑ ایک سر

اوپر موجود عجیب و غریب تصویر لوگوں کے ذہنوں کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ کیونکہ یہ سمجھنا مشکل ہورہا ہے جو بچہ آدمی کی گود میں ہے اس کا سر کہاں ہے؟ اور پہلی بار دیکھنے میں یوں لگ رہا ہے جیسے بچے کے سر کی جگہ بڑے آدمی کا سر ہے۔

4- بنا سر کا آدمی

یقیناً آپ لوگ بھی سیدھے ہاتھ پر کھڑے شخص کا سر تلاش کر رہے ہوں گے اور یہ سوچ رہے ہوں گے کہ آخر اس کا سر کہاں غائب ہوگیا ہے۔ تو ٹصویر کو غور سے دیکھیں اور سر تلاش کریں۔

5- آدمی اسکرٹ میں؟

اوپر تصویر جو نظر آرہی ہے ویسی ہے بالکل نہیں۔تصویر کی حقیقت یہ ہے کہ ایک آدمی اپنی کرسی پر بیٹھا ہے جبکہ اس کی بیٹی اس کی گود میں ہے۔ لیکن یہ تصویر بھی اوپر موجود تمام تصاویر دماغ کو دھوکہ ضرور دے رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US