کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروبار بند کرا دیا گیا

image

کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے شہر کی دکانیں بند کرانے کی کوشش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے قریب نامعلوم افراد نے بازار بند کروا دیا۔

اس کے علاوہ جیکب لائن کے علاقے میں بھی دکانیں بند کرائی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے زبردستی دکانیں بند کرانے کی کوشش کی ہے جن میں یونیورسٹی روڈ، برنس روڈ اور کورنگی شامل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US