معصوم بچہ بھی زندگی کی بازی ہار گیا ۔۔ کراچی میں ریلی پر حملہ اور تشدد کے واقعات

image
کراچی کا سیاسی ماحول آج کل بہت زیادہ گرم ہے ہر طرف دھرنے، سیاسی ریلیاں اور احتجاج کیے جا رہے ہیں۔ وہیں پولیس بھی ایکشن میں ہے۔ ماضی میں کراچی کی مضبوط جماعت ایم کیو ایم آج ایک بر پھر سیاسی میدان میں نظر آرہی ہے۔ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کردی جس کے باعث رکن سندھ اسمبلی سمیت کئی کارکنان زخمی ہوئے تھے بعد ازاں ایم کیو ایم کے ایک کارکن بھی جاں بحق ہوئے۔
لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اس تشدد میں ایک معصوم ننھا بچہ بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ بچہ جب زخمی ہوا تو سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر کے ساتھ دعائیہ کلمات کا سلسلہ بھی جاری رہا لیکن بچہ جانبر نہ ہوسکا۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US