نقلی بال لگوانے کے بعد میرے سر میں زخم ہوگئے ہیں ۔۔ عورت پارلر جانے کے بعد مشکل میں پڑ گئی

image
خواتین کو لمبے بالوں کا شوق حد سے زیادہ ہوتا ہے۔ لیکن قدرتی طور پر سب کے بال لمبے نہیں ہوسکتے۔ اس لیے خواتین سیلون کا رُخ کرتی ہیں۔ کوئی ہیئر ایکسٹینشن لگوانا پسند کرتی ہیں تو کچھ بالوں میں وِگ لگوا لیتی ہیں۔ کسی نہ کسی طرح اپنے حسن کو نکھارنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں۔
ہیئر ایکسٹینشن بھی بالوں کے حساب سے لگوائی جاتی ہیں۔ کسی اچھے بیوٹی ایکسپرٹ سے مشورہ کرنے کے بعد کیونکہ یہ وہ نقلی بال ہوتے ہیں جو ہمارے اصلی بالوں کے ساتھ جوڑے جاتے ہیں۔ چونکہ ہیئر ایکسٹینشن ہمارے اصلی بالوں کی طرح محسوس ہوتی ہے اس لیے وہ بآسانی دھوئی جا سکتی ہے۔ لیکن ان بالوں میں کنگھی کرتے وقت خیال کرنا پڑتا ہے کہ کہیں ہمارے سر پر زور سے نہ لگ جائے یا کوئی پریشانی نہ ہو۔ نجی ٹی وی کی جانب سے ایک رپورٹ دکھائی گئی جس میں بتایا گیا کہ:
'' لاہور کی رہائشی خاتون نے بالوں میں ہیئر ایکسٹینشن لگوائی تھی۔ لیکن اس کی وجہ سے ان کے اصلی بال بھی خراب ہوگئے۔ بالوں میں ہاتھ بھی نہیں لگایا جا رہا۔ سر پر زخم بھی ہوگئے ہیں۔ ''

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US