لوٹ مار کرنے آئے تھے ۔۔ فیصل آباد میں ڈرائیور نے ڈکیتوں کو سبق سکھانے کے لیے گاڑی ہی مار دی، ویڈیو وائرل

image

پاکستان کے مختلف شہروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ دکھائی دے رہا ہے، چاہے کراچی ہو یا لاہور، کوئٹہ ہو یا پھر پشاور، غرض ہر شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی واقعے سے متعلق بتائیں گے جو کہ فیصل آباد میں پیش آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہے جس میں فیصل آباد کی ایک سڑک کو دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ڈکیتی کی واردات کو سوزوکی ڈرائیور نے ناکام بنا دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی سوزوکی موڑ پر رکی تو آگے موٹر سائیکل سوار ڈکیت بائیک کھڑی کر کے اتر گئے۔

جبکہ سوزوکی ڈرائیور بھی سمجھ گیا تھا کہ صورتحال کچھ اچھی نہیں ہونے والی ہے۔ اسی لیےڈائیور نے فورا گاڑی کو پیچھے لیا اور بچنے کی کوشش کی مگر جیسے ہی ڈکیت بھی پیچھے کی طرف آئے تو سوزوکی ڈرائیور نے گاڑی آگے کی طرف بھگا دی جس سے ڈکیت کی موٹر سائکل بھی زد میں آ گئی۔

اگرچہ سوزوکی ڈرائیور کا عمل اس وقت موقع کی مناسبت سے تھا، مگر اس صورتحال میں پاس کھڑے لوگوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو کہ اس پورے منظر میں صرف دیکھ رہے تھے۔

واضح رہے 2021 کے اختتام سے ڈکیتی کی واردات میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ کراچی میں صرف رواں سال تین ایسے ڈکیتی کی واردات رونما ہوئی ہیں جس نے سب کی توجہ حاصل کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US