اپنے جہاز پر پوری دنیا گھومتا ہے۔۔ امیر باپ کا یہ 9 سالہ بیٹا کون ہے جس کے چرچے سوشل میڈیا پر ہورہے ہیں؟

image

آپ نے ہالی وڈ میں بننے والی ایسی کئی فلمیں دیکھ رکھی ہوں گی جن میں کوئی بچہ اربوں روپے کی دولت رکھتا ہو لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ حقیقی دنیا میں بھی ایک ایسا بچہ موجود ہے۔ نائجیریا سے تعلق رکھنے والے 9 سالہ مومفا جونئیر کی زندگی قصے کہانیوں میں کسی شہزادے کی زندگی سے کم نہیں۔ مومفا مہنگے اور قیمتی برانڈز کے ڈیزائنر جوڑے پہنتا ہے اور لگژری ترین گاڑیوں میں گھومتا ہے جن میں لیمبورگینی، بینٹلے، فراری جیسی گاڑیاں شامل ہیں۔

مومفا جونئیر کا اصلی نام محمد اول مصطفیٰ ہے اور یہ نائجیریا کے مشہور ترین ارب پتی شخص اسماعیلیہ مصطفیٰ کا بیٹا ہے۔ اسماعیلیہ اپنے بیٹے کو ایک خوبصورت محل بھی گفٹ کرچکے ہیں۔ انسٹاگرام پر مومفا کے 25 ہزار سے زائد فولوورز ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US