پاکستانی سیاست دان جب کبھی بیمار ہوتے ہیں تو بیرون ملک علاج کرانے ہی جاتے ہیں، جیسے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
نواز شریف علاج کے سلسلے میں 2019 سے ہی لندن میں مقیم ہیں، چونکہ نواز شریف کے ڈاکٹرز کا مشورہ تھا کہ ان کا علاج لندن ہی میں ممکن ہے یہی وجہ ہے کہ سابق وزیر اعظم کو بہترین طبی امداد اور علاج کے لیے لندن روانہ کیا گیا تھا۔
یوٹیوب چینل پولیٹکس ناؤ پی کے (Politics Now Pk) کی جانب سے ایک ایسی ویڈیو اپلوڈ کی گئی ہے جس میں نواز شریف اسپتال جانے کے بجائے لندن کی ایک فیکٹری کا دورہ کر رہے ہیں اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز شریف بریفنگ لے رہے ہیں، میڈیا کے مطابق اس دورے میں نواز شریف کے ساتھ اسحاق ڈار، نواز شریف کے بیٹے بھی موجود تھے۔
اس دورے کے دوران نواز شریف مکمل طور پر صحت مند دکھائی دے رہے ہیں۔ جبکہ یہ کمپنی لندن سے 255 میل دور ہے۔
واضح رہے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم اس وقت شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، اسی وجہ سے وہ پاکستان نہیں آ سکتے ہیں۔
مگر شاید شدید ذہنی دباؤ کو نواز شریف فیکٹری کا دورہ کر کے کم کر رہے ہیں۔