کراچی والے ہوشیار ہوجائیں ۔۔ محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کردی

image

کراچی میں ایک بار پھر موسم کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے عوام کو وارننگ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کے بعد کمشنر کراچی کی جانب سے سمندر میں جانے اور کشتی رانی پر پابندی لگا دی گئی۔

کمشنر کراچی نے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیےشہر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق آج سے تین فروری تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اگر کوئی شہری سمندر میں نہاتا ہے اور کشتی چلاتا ہے تو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اُن کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

خیال رہے گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے کراچی میں تیز ہواؤں اور آندھی آنے کی وارننگ جاری کی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار 36 سے 45 کلومیٹر تک چلنے کا امکان ہے، کبھی کبھی ہواوٴں کی رفتار 54 کلومیٹر فی گھنٹہ کو بھی چھو سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US