حلیم عادل شیخ کی دوسری بیوی کون ہیں؟ جانیے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور ان کی فیملی سے متعلق وہ معلومات، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

پاکستانی سیاست دان سیاسی گرما گرمی کے علاوہ اپنے دلچسپ انداز کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو حلیم عادل شیخ سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ اپنے دلیرانہ انداز اور جوش و جذبے کی بدولت پاکستانی میڈیا پر چھائے رہتے ہیں۔ حلیم عادل شیخ کراچی کی سیاست میں بھی پیپلز پارٹی کے لیے ایک سخت دیوار سمجھے جاتے ہیں۔

حلیم عادل شیخ کا شمار ان چند رہنماؤں میں ہوتا ہے جو کہ اپوزیشن لیڈر تک پہنچ پائے ہیں، سیاسی کیرئیر کی بات کی جائے تو حلیم عادل شیخ پاکستان مسلم لیگ ق کا بھی حصہ رہ چکے ہیں لیکن 2018 کے عام انتخابات میں حلیم عادل شیخ نے پاکستانی تحریک انصاف کے ٹکٹ سے کراچی ایسٹ سے الیکشن لڑا اور کامیاب ہوئے۔

22 فروری 1966 کو پیدا ہوئے جبکہ ابتدائی تعلیم اپنے شہر سے حاصل کی۔ کراچی یونی ورسٹی سے گریجویشن کرنے والے حلیم عادل شیخ اپنے یونی ورسٹی کے دور میں بھی کافی متحرک رہ چکے ہیں۔

حلیم عادل شیخ جس طرح خود سیاست میں متحرک ہیں اپنے بچوں کو بھی مختلف طرح سے سپورٹ کرتے دکھائی دے دیتے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے دو شادیاں کی ہیں، جبکہ ان کے 7 بچے ہیں۔

لیکن عمر کے لحاظ سے لگتا نہیں ہے کہ حلیم عادل 7 بچوں کے والد ہیں۔ بچے بھی والد سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ حلیم عادل شیخ کی دو بڑی بیٹیاں ہیں جن میں پہلی مریم عادل ہیں جو کہ کینیڈا میں ہیں اور دوسرے نمبر پر عائشہ عادل ہیں جو کہ کراچی میں مختلف سماجی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔

بیٹے احسن عادل کہتے ہیں کہ والد کے پاس مصروفیت کی وجہ سے وقت کم ہوتا ہے اسی لیے ان کے کپڑے میں ہی سیلیکٹ کرتا ہوں اور ابو ہم سے ہی پوچھ لیتے ہیں کہ میرے کپڑے نکال دو۔ والد کو احسن عادل کے ہاتھ کی نہاری بے حد پسند ہے۔

بیٹی عائشہ عادل بتاتی ہیں کہ والد بے حد سپورٹ کرتے ہیں میں اس وقت ہارورڈ یونی ورسٹی میں پڑھ رہی ہوں اور اس سب کی وجہ میرے والد کی سپورٹ اور اعتماد ہے۔ وہ بتاتی ہیں کہ ایک مرتبہ کانفرنس کے لیے امریکہ جانا تھا تو والد میرے ساتھ گئے تھے۔

حلیم عادل شیخ نے دوسری شادی ایم پی اے دعا بھٹو سے کی ہے، دعا بھٹو بھی پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ہیں جبکہ وہ بھی اپنے شوہر ہی کی طرح متحرک اور مشہور ایم پی اے ہیں، جبکہ دعا بھٹو سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے، جس کا نام کامل حلیم ہے۔

حلیم عادل شیخ نے اپنی دونوں فیملیز کے درمیان کوئی فرق نہیں کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے بچے ان کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ پاتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US