کہتے ہیں کہ جانور میں بھی انسانیت ہوتی ہے، آج کے دور میں جہاں انسان انسانیت بھول گئے ہیں وہیں ایک چیتے کے عمل نے سب انسانوں کو شرمندہ کر دیا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو کافی چرچہ میں رہی ہے، جس میں ایک مادہ ہرن ننھے ہر کو جنم دے رہی تھی اس دوران وہ خوب چوکنا بھی تھی لیکن شاید وقت ہی برا تھا۔
ہرنی اپنے بچے کو پیار کر رہی تھی ساتھ ہی ساتھ وہ اپنے ارد گرد بھی دیکھ رہی تھی کہ کہیں کوئی خطرہ تو نہیں ہے۔ جیسے ہی اپنے بچے کو پیار کر کے ہرنی نے اوپر منہ گھمایا تو اسے خطرہ محسوس ہوا، اور ہرنی فورا وہاں سے بھاگ گئی۔
اپنے بچے کو تنہا چھوڑ کر ہرنی جب بھاگی تو اس کا پیچھا ایک چیتا کر رہا تھا۔ چونکہ بچہ وہیں تھا اس لیے چیتے نے بچے پر نظر ڈال لی اور ہرنی کو چھوڑ دیا۔
ماں کو محض کچھ لمحے کی خوشی محسوس ہوئی اور پھر چیتا آ گیا۔ لیکن صورتحال اس وقت تبدیل ہو گئی جب چیتے نے ہرن کے بچے کو سونگھا اور پھر بچے کو منہ پکڑ کر اسے اٹھا لیا، یہی معلوم ہو رہا تھا کہ اب یہ چیتا اس بچے کو کھا لے گا۔
لیکن کچھ سالوں بعد جب اسی جنگل میں ویڈیو بنائی گئی تو وہ ہرن کا بچہ بھی بڑا ہو گیا تھا اور چیتے سے کے ساتھ کھیل رہا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیتے اور ہرن کی دوستی ہو گئی ہے اور دونوں آپس میں کھیل رہے ہیں۔ ایسے مناظر عام طور پر بہت کم دکھائی دیتے ہیں لیکن اس پورے منظر نامے میں ایک بات سامنے آئی وہ یہ کہ جانور بھی احساس اور جذبات رکھتے ہیں۔