ایک ماں کا بیٹا لیبر ویزا پر فرانس گیا جہاں اس کے ساتھ فراڈ کا معاملہ پیش آیا۔ نوجوان کا نام عثمان ہے جہاں ایک سابق کمپنی نے عثمان کا شناختی کارڈ فراڈ میں استعمال کیا۔ نیشل اکاؤنٹیبلیٹی بیورو (نیب) نے تحقیات کرائیں تو دستاویزات کوبلاک کر دیا گیا۔
عثمان کی دکھیاری ماں دس سال سے اپنے بیٹےکی جدائی میں کے غم میں زندگی گزار رہی ہیں۔
سرائے عالم گیر سے تعلق رکھنے والا نوجوان عثمان لیبر ویزا پر فرانس گیا جہاں سابق کمپنی نے عثمان کا شناختی کارڈ فراڈ میں استعمال کیا۔
اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی کی ٹوئٹ سامنے آئی جس میں انہوں نے عثمان کی والدہ کی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
معاون خصوصی شہبازگل نے ایک نجی ٹی وی چینل پر خبر نشر ہونے پر ٹوئٹ میں لکھا کہ سرائے عالمگیر کے محمد عثمان کی والدہ کی اپیل پر وزیراعظم آفس اس معاملے کی فوری تحقیق کروائے گاانشاللہ اس مجبور ماں کی داد رسی کی جائے گی، عمران خان وزیراعظم بنے ہی ان بے سہاروں کو سہارا دینے کے کئے ہیں۔ انشاللہ جب تک خان وزیراعظم کی کرسی پر کسی ماں کے آنسو رائیگاں نہیں جائیں گے۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے خبر پر فوری نوٹس لیتے ہوئے نوجوان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے تحقیقات کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نوجوان کی والدہ کی اپیل قابل احترام ہے اور واقعے کی تفتیش بھی کر رہے ہیں۔