ہم اکثر سنتے ہیں کہ فلاں کھانا مت کھاؤ اور اس کی تاثیر گرم ہے یہ تم کو نقصان کرے گا۔ اسی طرح مفروضات پر مبنی اور بھی بہت سی باتیں کی جاتی ہیں جیسے کہ داڑھی کاٹی جائے تو وہ گھنی اور موٹی ہوتی ہے یا پھر ماہواری کے دوران عورت حاملہ نہیں ہوسکتی۔ آج اس آرٹیکل میں ہم. چند ایسے ہی مفروضات کی حقیقت پر بات کریں گے۔/p>
کیا پائے واقعی گرم ہوتے ہیں؟
کھانوں کی ٹھنڈی یا گرم تاثیر کے بارے میں کی گئی ایک تحقیق اس بات کو ایسے بیان کرتی ہے کہ جن کھانوں میں کیلوریز بہت زیادہ ہوتی ہیں وہ خون کی گردش کو تیز کرتی ہیں جس سے گرمی کا احساس پیدا ہوتا ہے جیسے کہ پائے، کلیجی وغیرہ جب کہ کم. کیلوریز والے کھانوں کو ٹھنڈی تاثیر کے کھانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
پائے کے فائدے
گائے اور بکرے کے پیروں میں زنک اور میگنیشیم موجود ہوتا ہے۔ اس کا سالن بنا کر کھانے سے جسم میں قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے۔ پائے کے سالن میں موجود فاسفورس کی بڑی مقدار دانتوں اور جسم کی ہڈیوں کو قوت فراہم کرتا ہے جس سے درد بھی کم ہوتا ہے اور ہڈیاں مضبوط بھی ہوتی ہیں۔
کیا خواتین ماہواری کے دوران بھی حاملہ ہوسکتی ہیں؟
عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ ماہواری کے دوران خواتین حاملہ نہیں ہوسکتیں جب کہ سائنس کہتی ہے کہ عورت کے تولیدی نظام میں اسپرم 5 دن تک زندہ رہ سکتے ہیں اس لئے یہ کہنا غلط ہے کہ ماہواری کے دوران خاتون حاملہ نہیں ہوسکتیں۔
کیا داڑھی کٹوانے سے گھنی ہوتی ہے؟
ایک مفروضہ یہ بھی ہے کہ کسی کی داڑی ہلکی ہے تو کٹوانے سے وہ گھنی ہوجائے گی اور تیزی سے بڑھے گی جبکہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں۔ ہوتا کچھ یوں ہے کے جس داڑھی کٹوائی جاتی ہے تو اس کا نچلا اور موٹا حصہ اوپر دکھنے لگتا ہے جس سے وقتی طور بال گھنے محسوس ہوتے ہیں لیکن تھوڑے عرصے میں اپنی پرانی حالت میں لوٹ آتے ہیں۔