جانور سے اگر پیار سے برتاؤ کیا جائے تو وہ بھی آپ کو اپنا ساتھی تصور کرنے لگتا ہے، ایسا ہی کچھ سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک شخص سونے کی تیاری کر رہا ہے اور ساتھ ہی اس کے ایک ہاتھی کے بچے کو بھی دیکھاجا سکتا ہے۔
مالک اس ہاتھی کے بچے سے پیار کر رہا ہے جبکہ ہاتھی کا بچہ بھی اپنے ماک سے لاڈ کر رہا ہے۔
ہاتھی کا یہ بچہ اپنے مالک کے ساتھ ہی سوتا ہے، اور ہر رات مالک کے ساتھ سونے کے لیے اسے مالک کو مکھن لگانا پڑتا ہے، تاکہ مالک اسے اپنے ساتھ سونے کی اجازت دے۔
مالک ہاتھی کے بچے کو کمبل اڑا کر سلاتے ہیں، جبہ بچہ بھی بالکل ایسے بھی برتاؤ کرتا ہے جیسے کہ وہ کسی انسان کا بچہ ہو، مالک کے ہاتھ کو اپنی سونڈ میں دبا کر یہ ہاتھی کا بچہ سوتا ہے۔
ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔