پہلا فوجی جوان جو شاعر بھی تھا ۔۔ جانیے بلوچستان حملے میں شہید عمر یعقوب کے بارے میں، جو اپنی شاعری میں بہت کچھ بتا گئے

image

بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اب بھی جاری ہے اور کئی دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے، مگر وہ جوان جو شہید ہوئے، کی یاد اب بھی تازہ ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی جوان کے بارے میں بتائیں گے جو کہ شاعر بھی تھا۔

شہید جوان عمر یعقوب کا تعلق پاک فوج کے بہترین جوانوں میں ہوتا تھا، اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی وجہ سے وہ بہت جلد اپنے مشہور ہو گئے۔

لیکن ان کی وجہ شہرت صرف فوجی صلاحیتیں ہی نہیں بلکہ ان کی شاعری بھی تھی۔ شہید عمر کی شاعری اس حد تک معنی خیز اور خوبصورت معلوم ہو رہی تھی، کہ جیسے شہید عمر نے شاعر کے گھرانے میں آنکھ کھولی ہو۔

عمر شاعری میں شکوہ بھی تھا، اور اسی شکوے کا جواب بھی تھا، ایک مصرعہ پڑھ لگتا تھا کہ جیسے شہید عمر مایوس ہوں لیکن اگلا ہی مصرعہ یہ بتا دیتا تھا کہ شہید عمر مایوسی کے اندھیرے وہ امید کا دیا ہے جو کہ اپنے آپ کو بھجنے نہیں دے رہا ہے۔

ٹوئیٹر پر کے کے غاردیزی نامی اکاؤنٹ کی جانب سے شہید عمر یعقوب سے متعلق بتایا گیا اور ساتھ ہی ان کی شاعری بھی اپلوڈ کی گئی تھی۔

اس شاعری میں عرم نے اپنا تخلص بھی ایک عام شاعر ہی کی طرح استعمال کیا تھا، یعنی"عمر"، جس سے معلوم ہو رہا تھا کہ عمر کس حد تک شاعری کو پسند کرتے تھے۔

دوسری جانب اگر شہید عمر یعقوب کے چہرے کو بھی دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ عمر ایک ایسی طبیعت کے مالک تھے جو کہ گفتگو کم کرتے تھے اور ہر چیز کو اپنی شاعری میں بیان کرنے کی کوشش کرتے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US