کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ اتوار کے روز ہی آسمان مکمل طور پر نیلا دکھائی دیتا ہے اور باقی دنوں میں اس طرح نیلا پن واضح نہیں ہو پاتا؟ اگر نہیں تو اس خبر کو پڑھنے کے بعد آپ ایک بار ضرور آزمائیے گا۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
اتوار کے روز عام طور پر صبح سے لے کر 1 سے 2 بجے تک آسمان شفاف ہوتا ہے، اس وقت آسمان ایسا معلوم ہو رہا ہوتا ہے جیسے کوئی آلودگی نہیں ہے اور ماحول بھی اچھا ہے۔ جبکہ عام دنوں میں ایسا نہیں ہوتے ہے۔
ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ عام دنوں میں زندگی کا پہیہ صبح سے چلنا شروع ہو جاتا ہے، یعنی گاڑیاں صبح 7 بجے ہی سڑکوں پر آجاتی ہیں، جنریٹر بھی چلنا شروع ہو جاتے ہیں، دھول مٹی، گاڑیوں کے دھوئیں سے ماحول میں آلودگی بڑھنا شروع ہو جاتی ہے۔
جس سے آسمان بھی آلودہ ہو جاتا ہے، اور اس کی رنگت میں شفافیت بھی ڈھل جاتی ہے۔ لیکن چھٹی والے یا کسی خاص موقع پر جب عام تعطیل ہوتی ہے تو اگر آپ نے غور کیا ہو، آسمان صاف ہوتا ہے، اگر بارش نہ اور بادل نہ چھائے ہوں۔
اگر آپ نے بھی اب تک اتوار کے دن آسمان پر غور نہیں کیا تو اب ضرور کیجیئے گا اور اپنے تجربے سے ہمیں کمنٹ کی صورت میں ضرورت بتائیے گا۔