معروف پاکستانی باڈی بلڈر یحییٰ بٹ انتقال کرگئے ۔۔ وہ کس بیماری میں مبتلا تھے؟

image

پاکستان کے سابق انٹرنیشنل باڈی بلڈر یحی بٹ کے انتقال کے حوالے سے صدر پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن نعیم اختر نے بتایا کہ سابق ایشین چیمپئین باڈی بلڈر یحیی بٹ کا انتقال ہو گیا ہے۔

یحیٰ بٹ کئی عرصے سے کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے اور مقامی اسپتال میں گزشتہ چند روز سے زیر علاج تھے۔

صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور کی جانب سے باڈی بلڈر یحییٰ بٹ کے انتقال پر ٹویٹ کیا گیا ،انہوں نے کہا ‏پاکستان میں باڈی بلڈنگ کی پہچان یحیٰی بٹ صاحب کی کینسر کے باعث وفات کی خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا۔ مرحوم کی پاکستان میں باڈی بلڈنگ کے کھیل کے حوالے سے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت کرے اور کروٹ کروٹ جنت عطا کرے۔ آمین!

یحیٰ بٹ نے 3 بار ایشین چیمپئن اور 5 بار مسٹر اولمپیا اور مسٹر پاکستان کا اعزاز حاصل کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US