حریم شاہ کی گرفتاری ۔۔ ان کا اصلی نام کیا ہے؟ ایف بی آر کی جانب سے ٹک ٹاکر کی گرفتاری کا امکان

image

پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ اپنے انداز کی بدولت سوشل میڈیا پر وائرل ہی رہتی ہیں لیکن ان دنوں وہ ٹی وی چینلز کی بھی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

حریم شاہ کی مشکلات میں دن گزرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ایف آئی اے کے نوٹس کے بعد اب ایف بی آر نے بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ایف بی آر کے ڈپارٹمنٹ انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن (آئی اینڈ آئی) اور ان لینڈ ریوینیو (آئی آر) کی جانب سے حریم شاہ کو 17 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، جبکہ اس نوٹس میں حریم شاہ کو فضا حسین کے نام سے مخاطب کیا گیا ہے۔

ادارے کی جانب سے حریم شاہ کے ٹیکس ادائیگی سے متعلق معتبر معلومات کی بنا پر تحقیقات شروع کی ہیں۔ دوسری جانب ایف بی آر میں پیش نہ ہونے پر حریم شاہ کو گرفتار کر کے پیش بھی کیا جا سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US