70 سالہ خاتون کی لاش کرسی پر تھی ۔۔ موت کے دو سال بعد کیوں خاتون کو نکالا گیا؟

image

دنیا میں ایسے کئی واقعات رونما ہوتے ہیں جن میں کچھ ایسی معلومات موجود ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

اٹلی کے شمالی علاے لومبارڈی میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوا ہے جس نے سب کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ کومو جھیل کے پاس واقع ایک گھر سے 2 سال پرانی لاش ملی ہے۔

ذرائع کے مطابق 70 سالہ خاتون مارینیلا بیریٹا تنہا اس گھر میں رہ رہی تھیں جہاں سے ان کی لاش ملی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جمعے کے روز پڑوسیوں کی شکایت پر پولیس گھر میں داخل ہوئی تھی، دراصل 70 سالہ خاتون کے گھر ایک درخت گرا تھا، اسی وجہ سے پولیس کو اطلاع دی گئی تھی۔

لیکن جب پولیس گھر میں داخل ہوئی تو آس پاس کوئی موجود نہیں تھا، اگر کوئی چیز تھی تو صرف مکڑی کے جالے اور دھول مٹی۔

جیسے ہی پولیس گھر میں داخل ہوئی تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ 70 سالہ خاتون کرسی پر بیٹھی ہیں اور جسم خراب ہو چکا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹس کے مطابق خاتون کی لاش 2 سال پرانی ہے، جبکہ 2019 کے آخری میں ان کی موت ہوئی ہو۔

خاتون کے رشتہ داروں میں سے اب تک کسی نے رابطہ نہیں کیا ہے جبکہ آخری رسومات کی تاریخ بھی اب تک سامنے نہیں آئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US