عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کرلی

image

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کرلی جس کی تصدیق انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کر دی ہے۔ عامر لیاقت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تیسری بیوی کے ساتھ شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ: '' گذشتہ رات میں نے سیدہ دانیہ شاہ سے شادی کرلی ہے۔ جس کی عمر 18 سال ہے اور وہ جنوبی پنجاب لودھراں کی سادات فیملی سے تعلق رکھتی ہیں۔ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ آپ ہمارے لیے دعا کریں۔ میں اس وقت زندگی کے ایک برے دور سے گزر رہا ہوں۔ ''

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ نے بھی حال ہی میں ان سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے اور انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا ہے کہ ہم 14 ماہ سے علیحدہ ہیں اور اب بات خلع تک آن پہنچی ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US