میری بیوی سرائیکی ہے ۔۔ 3 شادی کرنے والے عامر لیاقت کی نئی اہلیہ کون ہیں؟

image

سوشل میڈیا پر آج کل عامر لیاقت کی تیسری شادی سے متعلق کافی چرچہ ہے، لیکن ان کی تیسری اہلیہ کون ہیں؟

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر اُس وقت طوفان برپا ہو گیا۔ جب عامر لیاقت نے سیدہ دانیہ شاہ سے شادی کی تصویر اپلوڈ کر دی۔

عامر لیاقت کی تیسری دلہن کا تعلق جنوبی پنجاب کے شہر لودھراں سے ہے۔ جبکہ عامر نے انسٹاگرام پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ دانیہ کا تعلق سرائیکی گھرانے سے ہے۔

دوسری جانب عامر لیاقت نے مداحوں اور خیر خواہوں سے دعا کی اپیل بھی کی اور ایک مشکل وقت جو کہ ماضی میں انہوں نے برداشت کیا، اس کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہ ایک غلط راستہ تھا۔

عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی اپلوڈ کی گئی جس میں انہوں نے کاشیز پارلر کا ذکر کیا اور لکھا کہ گزشتہ رات کاشی نے مجھے دلہن کے روپ میں تیار کیا، وہ میرے لیے یادگار لمحہ تھا۔ میرے شوہر میرے بچپن سے میرے آئیڈیل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US