میں باپ ہوں مجھے پتا ہے کہ بچوں کا خیال کیسے رکھنا ہے۔۔ 3 شادیاں کرنے والے عامر لیاقت کو بچوں کی یاد ستانے لگی

image

“میرے بچے میری دنیا ہیں۔ میں باپ ہوں اور مجھے پتہ ہے کہ اپنے بچوں سے پیار اور ان کا خیال یسے رکھنا ہے“

یہ الفاظ ہیں تیسری بار شادی کرنے والے عامر لیاقت کے جنھوں نے تیسری شادی کا اعلان کرنے کے فوراً بعد ہی دوسری پوسٹ اپنے دونوں بچوں کے حوالے سے کی۔ عامر لیاقت لکھتے ہیں کہ “جھوٹے اور افواہ پھیلانے کا ٹھیکا رکھنے والے میرے بچوں کی کفالت کے حوالے سے پریشان نہ ہوں اور مجھے نہ سکھائیں“

آخر میں انھوں نے یہ شعر بھی لکھا کہ “ باپ زندگی بھر اپنے آپ کو ڈھوتاہے ، پھر بھی آخر میں اولاد کو کھوتا ہے“

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے گزشتہ شب ہی ان سے خلع لینے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔ عامر لیاقت کی پہلی بیوی سیدہ بشریٰ سے ان کے دو بچے ہیں لیکن 2020 میں سیدہ بشریٰ کے ساتھ ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

اپنی تیسری شادی کے حوالے سے پوسٹ میں عامر لیاقت نے لکھا ہے کہ “ گذشتہ رات میں نے سیدہ دانیہ شاہ سے شادی کرلی ہے۔ جس کی عمر 18 سال ہے اور وہ جنوبی پنجاب لودھران کی سادات فیملی سے تعلق رکھتی ہیں۔ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ آپ ہمارے لیے دعا کریں۔ میں اس وقت زندگی کے ایک برے دور سے گزر رہا ہوں۔ ''

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US