والدہ کی برسی اولڈ ایج ہوم کی ماؤں کے ساتھ گزاری اور عمرے کی مبارک باد دی ۔۔ فلم سٹار سعود نے بے سہارا ماؤں کو اپنی والدہ کا درجہ دے دیا

image

پاکستان کی مشہور شخصیات سماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اداکار سعود سے متعلق بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر بنت فاطمہ فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں اداکار سعود نعت پڑھ رہے تھے، اس دوران اولڈ ایج ہوم میں موجود کئی مائیں ان کی نعت کو سن رہی تھیں۔

اداکار سعود والدہ کی برسی کے موقعے پر ان ماؤں کے ساتھ موجود تھے، اولڈ ایج ہوم کی ماؤں نے سعود کی والدہ کے لیے سورہ یٰس اور 2 قرآن بھی پڑھا، سعود کی بڑی بیٹی بھی موجود تھی۔

بنت فاطمہ فاؤنڈیشن کی جانب سے 10 خوش نصیب ماؤں کو عمرے کی سعادت کے لیے بھیج رہی ہے، ان ماؤں کو الوداع کہنے کے لیے اداکار خود ان کے پاس آئے تھے، سعود کا کہنا تھا کہ آپ سب خوش نصیب مائیں ہیں جو کہ یہ سعادت حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی والدہ کے لیے بھی ان خوش قسمت ماؤں سے دعا کی اپیل کی۔

اداکار سعود نے ان ماؤں کے ساتھ نہ صرف وقت گزارا بلکہ نعت بھی پڑھی جسے یہاں موجود ماؤں نے خوب سراہا اور تعریف بھی کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US