بال ہی اکھاڑ دئیے! جانیے ٹریٹمینٹ کے دوران اصلی کے ساتھ لاکھوں کے نقلی بال کیسے ضائع ہوگئے؟

image

"ایک لاکھ 60 ہزار کے نقلی بال لگوائے جو ایک مہینے بھی نہیں چلے اور اتر گئے"

یہ کہنا ہے لاہور کی رہنے والی خاتون مدیحہ کا۔ ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے جس بیوٹی پارلر سے اپنے بال لمبے کرنے کے لیے نقلی بال لگوائے اس پارلر نے غلط کیمیکل کا استعمال کیا جس سے نہ صرف ان کے لاکھوں کے نقلی بال ضائع ہوئے بلکہ اصلی بال بھی خراب ہوئے اسی وجہ سے مدیحہ نے پارلر پر ایک کروڑ ہرجانے کا کیس دائر کردیا ہے۔

سر کی جلد اور اصلی بالوں کو کیسے بچائیں؟

آج کل نقلی بالوں کا رواج بہت بڑھ گیا ہے جس میں اکثر غیر معیاری طریقوں اور اشیاء کے استعمال سے اصلی بالوں اور سر کی جلد کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ انڈیپینڈینٹ اردو کو اس حوالے سے معلومات دینے والی بالوں کی صحت کی ماہر اور ہئیر اسٹائلسٹ شیبہ غیاث نے اس حوالے سے مفید مشورے دیے جو ہم اپنے قارئین کے لئے یہاں لکھ رہے ہیں۔

اکسٹینشنز کی اقسام

شیبہ غیاث کے مطابق نقلی بال یا بالوں کی ایکسٹینشنز دو طرح کی ہوتی ہیں ایک "کلپ آن" اور دوسری "ٹیپ ان" اور "رنگ" ایکسٹینشنز۔ پہلی قسم کی ایکسٹینشنز کو گھر پر خود لگایا یا نکالا جاسکتا ہے جبکہ دوسری قسم کہ ایکسٹینشنز کو خود سے نکالنا یا لگانا ممکن نہیں اس کے لئے ماہر اسٹائلسٹ کی مدد لازمی ہے۔

بالوں کو جاندار سمجھیں

شیبہ نے مزید کہا کہ بال جسم کا عضو ہیں لوگ بے جان سمجھ کر ان کے ساتھ کوئی بھی سلوک کرتے ہیں جبکہ یہ مناسب نہیں بال بھی اتنے ہی جاندار ہیں جیسے جسم کے باقی اعضاء اس لیے ان سے اچھا سلوک کریں۔

جلد اور بالوں کی بیماریاں نظر انداز نہ کریں

خشکی بھرے بالوں یا کسی جلدی بیماری میں کیمیکل کے زریعے نقلی بال لگائے جائیں تو اسے نکالتے ہوئے مزید خارش ہوتی ہے اور اکثر ایکسٹینشنز اصلی بالوں سمیت اتر جاتی ہے اس لئے بالوں اور جلد کی بیماری کو نظر انداز مت کریں۔

ایکسٹینشن نکالنے کے لئے زور نہ لگائیں

جو لوگ زور لگا کر نقلی بال اتارتے ہیں وہ یاد رکھیں کہ ایکسٹینشنز کی وجہ سے آپ کے اصلی بال پہلے ہی کمزور ہوچکے ہوتے ہیں۔ اکثر زور لگانے کے بعد ایکسٹینشن اصلی بالوں کے ساتھ اترتی ہے جس پر لوگ ایکسٹینشن کو الزام دیتے ہیں جبکہ اصل ذمی دار ان کا طریقہ ہے۔

ایکسٹینشن کچھ عرصے بعد نکلوا دیں

شیبہ غیاث نے مزید بتایا کہ سر میں پیوست کی جانے والی ایکسٹینشن ایک محدود عرصے تک ساتھ دیتی ہے اس کے بعد اصلی بال بڑے ہوتے ہیں جس کے بعد ایکسٹینشن اتارنی لازمی ہوجاتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US