بینک اور ہوٹلز کے مالک ہیں ۔۔ پاکستان کا یہ امیر ترین شخص کون ہے، اور ان کی فیملی کیوں مشہور ہے؟

image

ویسے تو پاکستان میں ایسی کئی شخصیات ہیں جو کہ کئی طرح سے شہرت رکھتی ہیں، لیکن کچھ ایسی بھی ہیں جو کہ پاکستان کے امیر ترین شخصیت میں شمار کی جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی شخصیت کے بارے میں بتائیں گے۔

میاں منشاء بھی پاکستان کی ان شخصیات میں شامل ہیں جو کہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار تو نبھا ہی رہے ہیں لیکن پاکستان کے امیر ترین شخصیات میں بھی شامل ہو رہے ہیں۔

1947 میں پیدا ہونے والے میاں محمد منشاء فیصل آباد میں پیدا ہوئے، میاں محمد منشاء کی فیملی 1947 میں پاکستان کے صوبے پنجاب ہجرت کر آئے تھے، میاں منشاں کی تعلیم اور تربیت بھی پاکستان ہی میں ہوئی، جبکہ ابتدائی تعلیم بھی پاکستان ہی کے صوبے پنجاب سے حاصل کی۔

گریجویشن کرنے کے بعد 1969 میں میاں محمد منشاء نے اپنے خاندانی کاروبار جوائن کیا، اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، کیونکہ ان کی بہترین حکمت عملی اور کاروباری پالیسی نے انہیں کامیاب کاروباری شخصیت میں شامل کر لیا۔

یہ بات بھی بہ کم لوگ جانتے ہیں کہ میاں محمد منشاء پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شخص ہیں، ڈان کی رپورٹ کے مطابق میاں محمد منشاء کی فیملی کے 5 ممبران سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں۔

میاں محمد منشاء کے تین بیٹے ہیں جن میں حسن منشاء، عمر منشاء اور رضا منشاء شامل ہیں۔ جبکہ پاک پیڈیا ویب سائٹ کے مطابق میاں محمد منشاء کے والد کلکتہ کی مشہور شخصیت یوسف سائیگول کے بہترین دوست تھے، اسی دوستی کو رشتہ داری میں تبدیل کر دیا گیا تھا، یعنی یوسف سائیگو کی بیٹی نز سائیگول کی شادی میاں محمد منشاء سے کرا دی گئی تھی۔

ناز سائیگول بھی کاروباری گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اب وہ بھی اپنے شوہر کا ہر قدم پر ساتھ نبھا رہی ہیں۔

جبکہ فیملی کی بات کی جائے تو میاں محمد منشاء کی فیملی بھی کاروبار میں کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں۔ میاں محمد منشاء کے بیٹے حسن منشاء Hyundai Pakistan کے سی ای او ہیں، جبکہ وہ نیشات موٹرز کی باگ ڈور بھی سنبھالے ہوئے ہیں۔

دوسرے بیٹے عمر منشاء ایم سی بی بینک پاکستان کے ڈائریکٹر ہیں اور تیسرے بیٹے رضا منشاء ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی، نشاط پیپر پروڈکٹس اور نشاط ڈیویلپرز کے سی ای او ہیں۔

میاں منشاء کی اہلیہ ناز سائیگول نشاط ملز کی سی ای او ہیں جبکہ اہلیہ اپنے شوہر کو نہ صرف سپورٹ کر رہی ہیں بلکہ ہر موقع پر یہ بھی ثابت کر رہی ہیں کہ دونوں ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں۔

دوسری جانب میاں محمد منشاء اور حسن منشاء کی اہلیہ اقراء منشاء بھی سسرال والوں کی طرح کاروبار میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔ اقراء منشاء Nishat Hospitality میں سی ای او ہیں جبکہ اس کے علاوہ بھی دیگر پراجیکٹس پر کام کر رہی ہیں


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US