کبھی اس سڑک پر ملکہ برطانیہ آیا کرتی تھیں ۔۔ کراچی کے مشہور مقامات پہلے کیسے دکھتے تھے؟ دیکھیے تصویریں مناظر

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہو گی جس میں منفرد اور دلچسپ معلومات موجود ہوتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو کراچی کی پرانی تصاویر کے بارے میں بتائیں گے۔

آج کچھ ایسی ہی تصاویر کے بارے میں بتائیں گے جن سے کراچی والوں کی خاص یادیں جڑی ہیں۔

شاہین کامپلیکس:

اس تصویر میں آپ کو ہو سکتا ہے کچھ دیر کے حیرانی ہو، مگر یہ کراچی کی مصروف ترین سڑک ہے، جو کہ شاہین کامپلیکس کے نام سے جانی جاتی ہے۔

یہ سڑک 1960 سے بنی ہوئی ہے یعنی اس سڑک سے کئی ایسی شخصیات گزری ہیں جو کہ اب تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں۔ اگرچہ اب بھی اس تصویر میں بے ہنگم ٹریفک کو دیکھا جا سکتا ہے مگر اب صورتحال کچھ یوں ہے کہ ٹریفک پولی اہلکار اور ٹریفک سگنلز ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

آئی آئی چندریگر روڈ:

کراچی کا بزنس حب روڈ کہلانے والا روڈ کسی زمانے میں امریکی اور یورپی سڑک کا منظر پیش کرتا تھا۔ یہ تصویر بھی آئی آئی چندریگر روڈ کی ہے، لیکن ٹھہرئیے جناب، یہ تصویر آج کی نہیں بلکہ 1960 سے 1965 کی ہے۔

لیکن آج کے دور میں اس سڑک کے ایک طرف تو صورتحال قدر بہتر ہے مگر سٹی اسٹیشن کی طرف والی فٹ پاتھ کی حالت خراب ہے۔

مزار قائد:

ایک وقت تھا جب مزار قائد کے اطراف موجود کشادہ سڑک 14 اگست کے دن نمائش کے طور پر استعمال کی جاتی ہے، 1980 کی تصویر بھی یہی کچھ بتا رہی ہے۔

مگر اب چونکہ گرین لائن سروس شروع ہو چکی ہے اور اس کے علاوہ بھی صورتحال خراب ہے تو سڑک چل رہی ہے یہی شہریوں کے لیے بہت ہے۔

فرئیر ہال:

آج کل ٹک ٹاکرز کی آماجگاہ سمجھا جانے والا فرئیر ہال کسی زمانے میں ملکہ برطانیہ سمیت دیگر برطانوی اعلیٰ حکام کے لیے اہمیت رکھتا تھا۔ یہ تصویر بھی 1902 کی ہے جب فرئیر ہال کسی یورپین جگہ کی طرح لگتا تھا۔ ساتھ ہی ساتھ فرئیر روڈ بھی دکھائی دے رہا ہے۔

کراچی یونی ورسٹی:

کہتے ہیں کہ کراچی یونی ورسٹی سے پاس آؤٹ ہوئے نوجوانوں کے بچے بھی پاس ہو گئے ہیں، لیکن کراچی یونی ورسٹی اب بھی ویسی ہی ہے۔

خیر یہ تصویر کراچی یوی ورسٹی کی ہے جو کہ 1980 میں لی گئی تھی، اس تصویر میں بھی کراچی یونی ورسٹی کے پوائنٹس کو دیکھا جا سکتا ہے۔

طلباء اپنے اپنے پوائنٹ کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ قطاروں میں آنے والی بسیں کھچا کھچ بھری ہوتی تھیں۔

نیٹی جیٹی پُل:

کراچی کا یٹی جیٹی پُل سب سے اہم پُل سمجھا جاتا ہے، اپنے تاریخی ہونے کے ساتھ ساتھ یہ پُل کئی سالوں سے دیوہکل گاڑیوں کا وزن برداشت کر رہا ہے۔ لیکن جب یہ پُل نہیں تھا تو اس وقت یہاں کیا ہوتا تھا؟

1955 کی یہ تصویر نیٹی جیٹی کی ہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چھوٹا سا پُل اور ریلوے ٹریک نیٹی جیٹی پُل کی حیثیت رکھتا تھا، جو کہ ٹاور سے کیماڑی کو جا رہا تھا۔

چھٹی کا دن گزارنے پہلے لوگ یہی آیا کرتے تھے کیونکہ سمندر کا پانی یہاں آتا تھا۔

نشاط سینما:

نشاط سینما ایک وقت تھا، جب لوگوں کی قطاریں لگی ہوتی تھیں اور کھڑکی توڑ نمائش جاری ہیں کے پوسٹرز لوگوں کی دلچسپی کا باعث ضرور بنا کرتے تھے۔

مگر اب مشکل سے ہاؤس فُل ہوتا ہے۔ یہ تصویر بھی 1974 کی ہے جس میں سینما اور اس کے باہر لوگوں کے ہجوم کو دیکھا جا سکتا ہے۔ 2012 میں آتشزدگی کی وجہ سے بھی نشاط سینما خبروں میں رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US